’’بھارتی پارلیمنٹ میں ہمارے لوگ بیٹھے ہیں‘‘؛ بلاول بھٹو کے بیان کی حقیقت

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: ’’ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں‘‘۔

ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہے اور متعدد بھارتی صارفین اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ آڈیو میں جعلسازی کی گئی ہے۔

پاکستانی ادارے ’’آئی ویری فائی پاکستان’’ نے اس معاملے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں پیش کی گئی باتوں کا بلاول بھٹو کے اصل خطاب سے کوئی تعلق نہیں۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ ویڈیو کو 31 جولائی کو ایک بھارتی صارف نے پوسٹ کیا تھا، جس میں بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب اور بھارت کی رکن پارلیمنٹ گورو گوگئی کا لوک سبھا میں بیان ساتھ جوڑ کر دکھایا گیا تھا۔

جعلی ویڈیو میں بلاول بھٹو سے یہ الفاظ منسوب کیے گئے: ’’رات کے اندھیروں میں کون حملہ کرتا ہے؟ ہم بھارتی وزیرِاعظم کے سامنے آسانی سے پروپیگنڈہ کرسکتے ہیں، ہمارے لوگ ان کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔‘‘

اس ویڈیو کے ساتھ سوالیہ انداز میں یہ بھی پوچھا گیا کہ بلاول جن ’’ہمارے لوگوں‘‘ کی بات کر رہے ہیں، وہ کون ہیں؟

یہ کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صرف ایک پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور 5,200 مرتبہ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد بھارتی اکاؤنٹس اور انسٹاگرام پر بھی اسی جھوٹی ویڈیو کو شیئر کیا گیا، جبکہ بلاول بھٹو کے فرضی بیان کی تصویر بھی گردش میں رہی، جو ہندو توا نظریے سے وابستہ صفحات نے پھیلائی اور یہ تصاویر مجموعی طور پر چھ لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہیں۔

تاہم ویڈیو کا بغور مشاہدہ کرنے پر کئی تضادات سامنے آئے، جن میں سب سے نمایاں لبوں کی حرکات اور آواز کی ہم آہنگی کی کمی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ، بعض ہندی الفاظ کا غیر فطری استعمال اور وزیرِاعظم جیسے الفاظ کا تلفظ بھی مشکوک نظر آیا، جس سے واضح ہوا کہ آڈیو کو بعد میں تبدیل کیا گیا۔

ویڈیو کو ریورس امیج سرچ کے ذریعے چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ بلاول بھٹو کی یہ ویڈیو دراصل 7 مئی 2025 کی ہے، جب انہوں نے قومی اسمبلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدگی پر خطاب کیا تھا۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *