لاہور: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والاملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔ اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔

یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

Check Also

ریپ کیس میں پولیس خاتون کو کہتی ہے آپ نے خود کچھ کیا ہوگا، شیری رحمان

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے نمائندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *