ایاز صادق کا خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں سےجانی نقصان پر اظہار افسوس

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خیبر پختونخوا کے اضلاع میں سیلابی ریلوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، متاثرین کے کرب اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ضرورت ہے، عوام بالخصوص نوجوانوں متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشکل وقت میں خیبر پختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتِ حال پوری قوم کے لیے امتحان ہے، سب مل کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہو گئی ہے۔

Check Also

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست کو اغوا کرنے کی کوشش، قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ٹک ٹاک پر مشہور خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *