کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور مجالس کیلئے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور مجالس کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، اہل سنت والجماعت کے علماء نے مرکزی جلوس اور نشتر پارک کے سیکورٹی مسائل سے ڈی ائی جی ایسٹ زون کو اگاہ کیا۔

ضلعی علماء نے اپنے اپنے ضلعے کے سیکورٹی مسائل سے ڈی ائی جی ایسٹ زون کو اگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون نے تینوں اضلاح ایسٹ، ملیر اور کورنگی کے ایس ایس پیز کو تمام جلوسوں اور مجالس کی فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مرکزی جلوس، نمائش اور نشتر پار پر فل پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *