آج کا فیصلہ ایک اشارہ ہے، عوام کو پتا چل گیا نو مئی کا کیس جھوٹا بیانیہ تھا، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ ایک اشارہ ہے، عوام کو پتا چل گیا ہے کہ نو مئی کا کیس ایک جھوٹا بیانیہ تھا، ہم سمجھتے ہیں ہمیں انصاف ملے گا۔

اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ ہم ڈٹے رہیں، ہماری عدالتیں آزاد ہوں گی آج کا دن ایک اہم سنگ میل ہے لیکن ہم کوشش کرتے رہیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کا فیصلہ ایک اشارہ ہے، کوئی بھی فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے ہم اس کے خلاف اپیلیں دائر کریں گے، عوام کو پتا چل گیا ہے کہ نو مئی کا کیس ایک جھوٹا بیانیہ تھا، ہم سمجھتے ہیں ہمیں انصاف ملے گا۔

انہوں ںے کہا کہ سرگودھا میں جج ان گواہان کی شہادت مسترد کرچکے ہیں، معافی سن کو مانگنی ہے جنہوں نے الیکشن چوری کیا، معافی ہم مانگیں گے اللہ کی ذات سے، یہ اپنے جھوٹ کا خود شکار ہورہے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمارے عمر ایوب، شبلی فراز اور احمد بھچڑ واپس آئیں گے، ہمارے رفقاء کی جنگ جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ضرورت پڑ جاتی ہے تو تب محمود اچکزئی اور دیگر کو نامزد کر دیں، فی الحال ہمارا فوکس ہمارے رہنماؤں کو عدالت سے ریلیف دلوانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کو ایوانوں میں بیٹھے لوگ سمجھ جائیں تو اچھا ہے ورنہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، عوام کو معلوم ہوگیا کہ نو مئی کا بیانیہ دو پولیس والوں کی گواہی پر کھڑا ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *