لاہور: 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے دو بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے بتایا کہ ملزم اویس کی نوجوان کو بلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی، واقع میں ملوث اب تک دو ملزمان اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا کہ بقیہ 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔

Check Also

اچکزئی کی اپوزیشن کو وزیراعظم کی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش پر محمود خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *