انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

Check Also

بھارت کیساتھ انفارمیشن شیئرنگ کا مناسب بندوبست نہیں، پی ڈی ایم اے نے مزید سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بھارت سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *