ایشیا کپ: شائقین کے لیے مزید نئے ٹکٹ پیکجز کا اعلان

ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کے لیے مزید خصوصی آفرز کا اعلان کردیا گیا۔

ایشیا کپ کے منتظمین کے مطابق شائقین کے لیے تین مختلف پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہورہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔

پہلا پیکج 475 درہم کا ہے جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز دیکھ سکیں گے۔

دوسرے پیکج کی قیمت 525 درہم رکھی گئی ہے جس میں سپر فور کے تین میچز شامل ہوں گے۔

تیسرے پیکج کی قیمت بھی 525 درہم ہے جس میں سپر فور کے دو میچز اور فائنل شامل ہوگا۔

آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر ٹکٹ آفس بھی کھولے جائیں گے۔

Check Also

محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *