حارث رؤف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے

بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔

پہلے پہل جنگ کے دوران دنیا کے جدید ترین سمجھے جانے والے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔

نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔

بعد ازاں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کی۔

اب’مسٹر360’ کے نام سے مشہور جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ سے بلکل ایسے ہی اشارہ کررہے ہیں جیسے حارث رؤف اور کرسٹیانو رونالڈو نے کیا تھا۔

Check Also

سید جبران نے قومی کرکٹر حارث رؤف سے تنقید پر معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *