سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا

مکہ مکرمہ(پبلک پوسٹ)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں عظیم الشان ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس کا مقصد مکہ مکرمہ کے بنیادی ڈھانچے اور مرکزی علاقے کی ترقی میں ایک نئی مثال قائم کرنا ہے۔

منصوبے میں جدید رہائشی عمارات، ثقافتی مراکز، تجارتی زونز، اور زائرین کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی و بیرونی مصلے اور صحن شامل ہوں گے۔

کنگ سلمان گیٹ منصوبہ مکہ کے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لیے مسجد الحرام تک پہنچنا مزید آسان ہو جائے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا اہم حصہ ہے، جو ملک میں اقتصادی تنوع کو فروغ دے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔

Check Also

برطانیہ حکومت کامختلف سافٹ ڈرنکس پر نیا شوگر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور مختلف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *