آسٹریلوی کپتان انجری کے باعث ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر

کراچی(پبلک پوسٹ)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پیٹ کمنز کی جگہ ابتدائی میچ میں اسٹیون اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کمنز اس ہفتے بولنگ شروع کریں گے اور ان کی برسبین ٹیسٹ میں واپسی کی امید ہے۔

کمنز کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *