کراچی سے متعلق بیان پر تنقید، صبا قمر نے معنی خیز ردعمل جاری کردیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد معنی خیز ردعمل جاری کردیا۔

صبا قمر کا شمار پاکستان کی اُن باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہر قسم کے کردار کو اپنا بنالیتی اور مکمل ڈھل جاتی ہیں۔

صبا قمر اپنی منفرد اور جداگانہ سوچ جبکہ حقیقت پسندی کی وجہ سے بھی جانی مانی جاتی ہیں مگر حال ہی میں انہیں اپنے ایک بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

صبا قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھے گئے سوال ’کیا آپ ہمیشہ کیلیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی‘؟۔

اس پر صبا قمر نے لمحے بھر کی تاخیر کیے بغیر جواب میں استغفراللہ کہا۔

Saba Qamar Replies To Criticism On Anti-Karachi Comment

صبا قمر کے اس بیان پر کراچی سے تعلق رکھنے والوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اُن سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔ جبکہ کچھ نے یاد دلایا کہ کراچی وہی شہر ہے جہاں آپ نے کام کیا تو کیوں اپنے منہ سے اس کی برائی کی۔

اب اس معاملے پر دو روز کے بعد اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر معنی خیز ردعمل دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں مصروف تھی اور اب دیکھا کہ میرے ایک خیال یا جملے پر کس طرح سے بریکنگ نیوز بنادی گئی‘۔ صبا قمر نے لکھا کہ سوال پر میں نے اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ عفت عمر اس معاملے پر صبا قمر کے حق میں سامنے آئی اور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’جب کراچی گندا ہے تو پھر کسی کو کیوں اس کو پسند کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے؟۔

Check Also

سلمان خان کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا میں گزشتہ دنوں یہ دعویٰ گردش کرتا رہا کہ پاکستان نے بالی ووڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *