بلاول ہاوس چورنگی کے قریب سیف سٹی کیمروں کےڈسٹری بیوشن بکس چوری کا معاملہ

سیف سٹی کیمروں اوراس سے منسلک سامان میں کوئی سیکیورٹی یا الارم سسٹم بھی موجود نہیں،ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا

الارم سسٹم موجود نہ ہونے کی وجہ سے واقعہ کی صحیح تاریخ اور وقت کا تعین ممکن نہیں

عینی شاہدین اور واقعاتی شواہد کی مدد سے واقعے کے صحیح تاریخ اور وقت کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں

ڈسٹری بیوشن باکس کیسے غائب ہوا یہ جاننے کیلئے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں

ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہوتاہے یہ ممکن نہیں کہ اسے کوئی ایک شخص آسانی سے اٹھا کر لے جائے

عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی میں موجود ڈسٹری بیوشن باکس سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا گیا

سیف سٹی انتظامیہ نے 6 نومبر کو پولیس کو واقعے کے حوالے سے اطلاع دی،ڈی آئی جی ساوتھ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کیمرے غیر فعال تھے جو کام نہیں کررہے تھے،

واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *