سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 7 ہزار 900 روپے مہنگا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک میں سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6773 مہنگا ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 79 ڈالر کم ہو کر 4092 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *