دنیا بھر میں آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،
جس کا مقصد خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
امسال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد آن لائن ہراسانی، ڈیجیٹل بدسلوکی اور سائبر تشدد جیسے بڑھتے ہوئے مسائل کی سنگینی کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ مختلف ممالک میں خواتین کے تحفظ سے متعلق حکومتی اقدامات کا جائزہ لیتی ہے۔
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز سینکڑوں خواتین اور لڑکیاں اپنے قریبی ساتھیوں کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں یا جسمانی، جنسی اور ذہنی تشدد کا سامنا کرتی ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مزید مضبوط حکمت عملی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کو خواتین کے خلاف تشدد کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ہمیشہ کے لیے تاریخ کا حصہ بنا دیا جائے اور ایسی دنیا تشکیل دی جائے جہاں ہر عورت بلاخوف اپنی زندگی گزار سکے۔
THE PUBLIC POST