کراچی (پبلک پوسٹ )
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی سے متعلق درج دو مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
درخواست گزار کے وکیل حیدر فاروق جتوئی کے مطابق لیاقت محسود کے خلاف گارڈن تھانے میں دو مقدمات درج ہیں، جبکہ سیشن عدالت نے پہلے مرحلے میں ان مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ملزم پر اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ ہنگامہ آرائی اور شہریوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سیشن عدالت نے لیاقت محسود کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
THE PUBLIC POST