کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 17 میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں سلنڈر بلاسٹ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں بمعہ ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی
متاثرہ فلیٹ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ اہلکار صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فلیٹ کے اندر موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں ممکنہ نقصان یا زخمیوں سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
THE PUBLIC POST