کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ،چھ فائر ٹینڈرز روانہ؛تمام ملازمین محفوظ

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں بدھ کو اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کے چھ فائر ٹینڈرز فوری طور پر موقعے کی جانب روانہ کر دیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز فیکٹری میں بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فائر بریگیڈ کے مطابق تمام ملازمین کو بروقت کارروائی کے ذریعے عمارت سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فیکٹری کے اطراف امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا اور واقعے کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی۔

Check Also

1971 کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید کا54واں یومِ شہادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )آج 1971 کی جنگ کے ہیرو، میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *