سائبر کرائم جدید دور کا بڑا خطرہ، آگاہی سب سے مؤثر ہتھیار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سائبر کرائم جدید دور کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور نوجوانوں کو سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ذمہ داری کے حوالے سے شعور دینا وقت کی ضرورت ہے۔

آن لائن دھوکہ دہی، ہیکنگ اور جعلی سرمایہ کاری سے بچاؤ کے لیے آگاہی سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔

سائبر کرائم کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھا رہی ہے تاکہ سائبر کرائم کی روک تھام مؤثر طریقے سے کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو آن لائن ہراسانی سے محفوظ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ آن لائن فراڈ، جعلی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل اسکیمز سے محتاط رہیں تاکہ سائبر جرائم کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *