کراچی: جیکب آباد کے لڑکے کا ریبیز کے باعث انتقال،سندھ میں سال بھر 21 سے زائد اموات

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں جیکب آباد کے رہائشی ایک لڑکے کا ریبیز کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ دو ماہ قبل آوارہ کتے نے لڑکے کے ہاتھ اور ٹانگ پر کاٹا تھا،

جس کے بعد ریبیز کی علامات ظاہر ہو گئی تھیں۔ علاج نہ ہونے کے باعث بچے کو صرف درد کم کرنے والی دوائیں دی جاتی رہیں۔اسپتال حکام کے مطابق بچہ ایک روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، تاہم آج وہ دم توڑ گیا۔سندھ میں رواں سال اب تک ریبیز کے باعث 21 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جو اس مہلک بیماری کی شدت اور بروقت علاج کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے فوراً بعد ویکسین لگوانا اور مناسب طبی امداد فراہم کرنا زندگی بچانے کے لیے ضروری ہے۔

Check Also

سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نےعلیمہ خان سے معافی مانگ لی

لاہور :سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *