گوادر کو طویل المدتی معاشی پلیٹ فارمکے طور پر ترقی دی جا رہی ہے، وزیرمنصوبہ بندی

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سمندری علاقے ملک کی معیشت میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں اور گوادر کو طویل المدتی معاشی پلیٹ فارم کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بلیو اکانومی پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، ہزار کلومیٹر ساحل اور وسیع سمندری حدود کے باوجود مکمل صلاحیت استعمال نہیں ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور کراچی پورٹس کو مرکزی ایشیا کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے ترقی دی جا رہی ہے، صرف ماہی گیری نہیں بلکہ پروسیسنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر بھی توجہ ضروری ہے، دیگر ممالک نے اپنی سمندری وسائل کے استعمال سے بلیو اکانومی کو معاشی ترقی کا اہم ستون بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سمندری علاقے ملک کی معیشت میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی نے میری ٹائم شعبے کے منصوبوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کیا، گوادر کو طویل المدتی معاشی پلیٹ فارم کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں ویلیو ایڈیشن ملکی معیشت کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بلیو اکانومی کے امکانات پر بھی کام کیا جا رہا ہے، پاکستان کی جی ڈی پی میں بلیو اکانومی کا حصہ صرف ایک فیصد ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام میری ٹائم پروجیکٹس کے لیے مربوط اور حل مرکوز حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، اڑان پاکستان کے تحت بلیو اکانومی کو قومی ترقی کا اسٹریٹجک ستون بنایا گیا ہے۔

Check Also

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *