جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ہم چور دروازے سے اقتدار میں نہ آئیں: سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ہم چور دروازے سے اقتدار میں نہ آئیں۔

حیدرآباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کو تیسری بار مینڈیٹ دیا ہے جو پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں میں جو جعلی مینڈیٹ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ان کو کہوں گا کہ عوامی مینڈیٹ کی قدر کریں، چور دروازوں سے حکومتوں میں نہ بیٹھیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور مزاحمت کی کال کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی اور علامہ صاحب کو دیا گیا ہے۔ مذاکرات اور مزاحمت سے متعلق اچکزئی صاحب اور علامہ صاحب جیسا چاہیں فیصلہ کریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مجھے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا میندیٹ دیا گیا ہے اور جلد یہ عروج پر ہوگی، ہماری سیاسی جدوجہد حقیقی آزادی کےلیے ہے، میں تنظیمی دوستوں سے ملنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور جو پاکستانی سندھ سے کے پی کے میں آتے ہیں وہ ان کا پاکستان ہے، خیبر پختونخوا سے جو پاکستانی سندھ آتے ہیں یہ ان کا ہی پاکستان ہے۔ روزگار کے مواقع پاکستان کے کسی کونے میں بھی ہوں تو ہر پاکستانی کو وہاں کام کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے شناختی کارڈ پر شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کیئر دے رہے ہیں۔

سہیل آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے شہریوں کو یونیورسل کارڈ سے متعلق اسپتالوں میں مسائل ہیں تو انہیں سنوں گا، اگر یہ مسائل حل طلب ہوئے تو وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے رکھوں گا۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *