موٹر سائیکل سواروں کی راہ گیر سے ڈکیتی،آنکھ، ناک اور منہ میں ایلفی ڈال دی

ٹنڈوالہ یار: موٹر سائیکل سواروں کی راہ گیر سے ڈکیتی، مسلح افراد نے نقدی، موبائل چھین کر ممتاز قمبرانی کی آنکھ، ناک اور منہ میں ایلفی ڈال دی۔
واردات کے بعد مسلح افراد نے متاثرہ شخص کے ہاتھ پاؤں باندھ کر کھیت میں پھینک دیا۔

ڈکیتی کے دوران ممتاز قمبرانی کی حالت تشویشناک ہو گئی، متاثرہ شہری کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے وقوعہ کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

Check Also

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں بڑی پیش رفت،مبینہ ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرز کے ایک کیمپ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *