ترسیلات زر بھیجنے اور وصولکرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

کراچی (پبلک پوسٹ): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی جو اہل خانہ کو ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو ’راست‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ ’راست‘ جدید ادائیگیوں کا نظام ہے جو حکومت نے 2021 میں متعارف کروایا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق راست استعمال کرنے کی اجازت کے حوالے سے ہدایات 15 جنوری 2026 کو ای پی ڈی سرکولر لیٹر نمبر 02 کے ذریعے جاری کر دی گئی ہیں۔

وہ افراد جو ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلاتِ زر وصول کرتے ہیں اب وہ اپنی رقوم بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں یا الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز میں موجود اپنے اکاؤنٹس اور والٹس میں محفوظ اور مؤثر طریقے سے موصول کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک جدید اور ہمہ گیر ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) کی تعمیر اسٹرٹیجک پلان 2023-2028 کے کلیدی اہداف میں سے ایک ہے۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *