کراچی کے علاقہ ملیر کھوکرا پار میں گھر میں واقع اسکول میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دو بچے جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائربریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق مکان میں اوپر ایک فیملی رہائش پذیر ہے جبکہ گراؤنڈ فلور پر اسکول قائم ہے۔
ادھر لانڈھی شیر پاو کالونی میں فوم کے گودام میں آگ لگی ۔فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے شعلے بجھانے میں حصہ لیا ۔ آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود سامان خاکستر ہوگیا۔
THE PUBLIC POST