سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی (پبلک پوسٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 986 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2613 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 951 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

سٹاک مارکیٹ کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 22 ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ شیئرز کا کام ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6042 پوائنٹس کی کمی کے ایک لاکھ 82 ہزار 338 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *