انکم ٹیکس کا چھاپہ، بھارتی ریئل اسٹیٹ ٹائیکون نے گولی مار کر خودکشی کر لی

بھارتی شہر بنگلورو میں ریئل اسٹیٹ گروپ، کونفیڈنٹ کے چیئرمین سی جے رائے نے محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپے کے دوران اپنے دفتر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، ان کی عمر 57 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، انکم ٹیکس کے چھاپے کے دوران وہ اپنے دفتر میں موجود تھے اور اسی دوران انہوں نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔

بنگلورو پولیس کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سی جے رائے اور ان سے منسلک کمپنیوں پر چھاپے مارے جا رہے تھے، چھاپوں کے دوران ان کے پاس آمدن سے زائد اثاثے پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

بنگلورو کے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ آیا یہ خودکشی ہے یا اس میں کسی قسم کی اکسانے (Abetment) کا پہلو موجود ہے، انکم ٹیکس کی چھاپہ مار ٹیم کا تعلق کیرالہ سے بتایا جا رہا ہے جس سے پولیس ابھی بات چیت کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی جے رائے کے بھائی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انکم ٹیکس حکام پہلی بار دسمبر میں بنگلورو آئے تھے جبکہ دوسری بار 28 جنوری کو اِن کے بھائی سی جے رائے کو دبئی سے واپس بلا کر تفتیش کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی جے رائے کا تعلق کیرالہ ریاست کے شہر کوچی سے تھا، وہ لگژری گاڑیوں کے شوقین تھے اور ملیالم فلم انڈسٹری سے بھی وابستہ رہے، اُنہوں نے کئی فلمیں پروڈیوس کیں۔

Check Also

بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *