سندھ کے طلبہ کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی(پبلک پوسٹ )سندھ کے طلبہ کے لیے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ کے طلبہ کے لیے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ صوبائی حکومت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ فراہم کرے گی۔ مستحق اور ذہین طلبہ آکسفورڈ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔
سمعتا افضال سید نے بتایا کہ اسکالر شپس سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور میتھس کے شعبوں میں دی جائیں گی۔ مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال 6طلبہ و طالبات کو آکسفورڈ اسکالرشپس دی جائیں گی۔ہر سال 3طالبات کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسکالر شپس دی جائیں گی جب کہ اسی طرح 2طلبہ کو بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس دی جائیں گی۔

Check Also

لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا،4 افراد جاں بحق

لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *