ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا

برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔
اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔

Check Also

پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ

کراچی(پبلک پوسٹ)پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *