ارمغان کے گھر کے قالین پر لگا خون مدعی مقدمہ سے میچ کرگیا، منی لانڈرنگ کی بھی تفتیش

کراچی ( پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا و قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائی گئی تفتیشی افسر کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔تفتیشی افسر نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان کے کمرے کے قالین پر لگے خون کا ایک نمونہ مدعی مقدمہ سے میچ ہوا ہے۔
ملزمان ارمغان اور شیراز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ واقعے سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی کو بھی اسی کمرے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی نشان دہی پر زوما نامی لڑکی کا پتہ لگانا ہے، لڑکی کے خون کا نمونہ لینا ہے، اس کا ڈی این اے کرانا ہے، ملزمان ارمغان بوٹ بیسن، کلفٹن ، درخشاں اور ساحل تھانوں کی کئی مقدمات میں بھی مفرور ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم ارمغان کے خلاف مفرور ہونے کے حوالے سے بھی کاروائی کرنی ہے، ملزم ارمغان غیر قانونی کال سینٹر اور سافٹ ویئرہاؤس چلا رہا تھا، ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں نعمان وغیرہ کا پتہ لگانا ہے، ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے۔
یاد رہے کہ آج دوران سماعت مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان ایک بار پھر کمرہ عدالت میں گرگیا تھا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی تھی۔پراسیکیوٹر جنرل نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بتایا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی کورٹ ٹو میں بھی ملزم ایسے ہی گر گیا تھا، جب ملزم کا میڈیکل کرایا تو بالکل فٹ تھا۔
ملزم ارمغان نے الزام لگادیا تھا کہ مجھے کھانا بھی نہیں دیا جارہا ہے، ملزم ارمغان کی والدہ کی جانب سے طاہر رحمان تنولی نے وکالت نامہ پیش کیا تھا۔عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا یہ آپ کے وکیل ہیں؟، جس پر ملزم نے انکار کر دیا تھا۔
ملزم ارمغان اور ملزم شیراز کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم شیراز کے وکیل خرم عباس نے کہا تھا کہ میرے موکل کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ملزم شیراز کا یوٹیوبر انٹرویو کر رہے ہیں، مگر وکیل سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بغیر لیڈی پولیس کے ملزم شیراز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
وکیل نے کہا کہ شیراز کے بہن کا لیپ ٹاپ بھی پولیس ساتھ لے گئی ہے، ملزم شیراز کا جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔

Check Also

عمران خان کو رہا کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے