کراچی:(پبلک پوسٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ دورہ کراچی ناسازی طبیعت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور آج صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔
کراچی میں علی امین گنڈاپور کا انصاف ہاؤس کا دورہ، پیر پگاڑا سے ملاقات اور دیگر اہم مصروفیات شیڈول تھیں۔