شاداب خان کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں لائے گئے؟ سوال اٹھنے لگا

کراچی(پبلک پوسٹ)نیوزی لینڈ سے ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس پر احمد شہزاد نے تنقید کر ڈالی، انہوں نے شاداب خان کی شمولیت پر بھی سوال اٹھایا۔

انہوں نے تجربہ کار بولنگ لائن اَپ کے حریف ٹیم کی وکٹیں نہ لے پانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ کار بولنگ اٹیک کسی بھی مرحلے پر کیوی بیٹرز کو دباؤ میں لانے میں کیونکر ناکام رہا، ہماری پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی لیکن ہم وکٹیں نہیں لے پائے، ہمارے تجربہ کار بولرز ان کے لیے کسی بھی مرحلے پر خطرہ ثابت نہیں ہوئے۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے شاداب کی شمولیت پر کہا کہ انھیں کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں لایا گیا، پی سی بی شاداب کے ساتھ مختلف منصوبے رکھتا ہے اور انھیں ٹیم میں مختلف مقاصد کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ

کراچی(پبلک پوسٹ)پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *