بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

کولکتہ(پبلک پوسٹ)مغربی بنگال حکومت نے عید الفطر 2025 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں ملازمین کو بڑا مالی ریلیف ملے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 44,000 بھارتی روپے سے کم ہے، انہیں 6,800 بھارتی روپے بطور عید بونس دیا جائے گا۔

یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو پرفارمنس لنکڈ بونس اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔ مزید برآں، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 3,500 بھارتی روپے بطور عید الاؤنس دیا جائے گا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رمضان المبارک کے آخری ایام قریب آ رہے ہیں، اور سرکاری ملازمین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ریاستی فنانس ڈپارٹمنٹ نے بونس کی تقسیم کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Check Also

ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکا؛ 400 زخمی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والا زوردار دھماکا اتنا شدید نوعیت تھا کہ قریبی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *