جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا دیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر زیادہ رنز دینے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے دوران صرف ایک ڈاٹ بول کروائی۔

مخالف ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے جوفرا آرچر کو بولنگ کے دوران 4 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔اس سے قبل، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بھارت کے موہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے اپنے اسپیل کے دوران 73 رنز دیے تھے۔

جوفرا آرچر نے اپنے پہلے ہی اوور میں 23 رنز دیے تھے جس کے بعد انکی بولنگ لائن خراب ہوگئی۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 287 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Check Also

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *