پانی کے تنازع پر ماموں بھانجے میں جھگڑا، 17 افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ)پانی کے تنازع پر ماموں بھانجے میں جھگڑا ہوگیا، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود چک 9 میں زرعی پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ جھگڑا سگے ماموں اور بھانجے میں ہوا جب کہ زخمیوں میں بروہی برادری کے لوگ شامل ہیں۔

زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنی زرعی زمین پر پانی دے رہے تھے کہ 50 سے زائد افراد نے اچانک حملہ کردیا۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

Check Also

گورنر پنجاب کی قیادت میں فریال تالپور سے ملاقات

کراچی(پبلک پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *