وزیر داخلہ نے پاسپورٹ حصول کےلئے نئی شرائط کےقانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کردی، اس سے کیا فرق پڑےگا؟ جانیے

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ  آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن  نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ  نے مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

محسن نقوی نے کہاکہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا، نئی مشینوں سے پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہوگا، ڈی جی پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

Check Also

فراز الرحمن کاگرین ویلی پروجیکٹ اور دعا بلڈرز سے اظہار لاتعلقی

کراچی(پبلک پوسٹ)دعا بلڈرز کے تعمیراتی پروجیکٹ گرین ویلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *