ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکا؛ 400 زخمی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والا زوردار دھماکا اتنا شدید نوعیت تھا کہ قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔

دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے 400 کے درمیان ہوسکتی ہے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ ایک تازہ ترین خبر ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

Check Also

75 سالہ شخص 35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے روز انتقال کر گیا

اترپردیش(پبلک پوسٹ)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ کسان شادی کے اگلے ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *