لاہور: معمولی جھگڑے پر ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

لاہور میں معمولی جھگڑے کے باعث ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے طیش میں آکر قتل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر کے شوہر سعد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اہلیہ کا گلا دبا کر اسے قتل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

Check Also

ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، وین ڈرائیور سمیت 6 بچے جھلس کر زخمی

کراچی(پبلک پوسٹ)معصوم بچے بڑے سانحے سے بچ گئے، ناظم آباد میں اسکول وین میں خوف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *