بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی توانہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، رانا ثنا اللّٰہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پوری دنیا کو اتحاد کا پیغام جاچکا ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے بیانات آچکے ہیں، سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہر جماعت اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت ہوئی تو ضرور ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ پی ٹی آئی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر موقع آیا تو تمام جماعتیں متحد ہوں گی۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *