کراچی (پبلک پوسٹ)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 363ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5229روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 784روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔