رتیش دیشمکھ کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان،فائزہ خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ فائزہ خان نے بھارتی اداکار ریتیش دیشمکھ کو انکے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بھارتی اداکار کے انٹرویو سے متعلق وائرل اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اسکرین شاٹ کے مطابق ریتیش دیش مکھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’کشمیر بھارت کا حصّہ ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی پڑوسی ہمیں یہ نہیں بتا سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں‘۔

رتیش دیشمکھ کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان، فائزہ خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستانی اداکارہ نے بھارتی اداکار کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منہ توڑ جواب دے دیا۔

فائزہ خان نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے تو بھارت اس کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

اگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دیگا
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے (ریتیش دیش مکھ نے) سوچا کہ وہ شاید اقوام متحدہ میں خطاب کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں تو یہ فلمیگیان کے پوڈ کاسٹ میں ہیں۔

اداکارہ کے مطابق آپ بغیر تحقیق قبل از وقت الزام تراشی اور چیزوں پر پابندی عائد کرنے کے بجائے عزت کرنا سیکھیں، عزت کریں گے تو عزت ملے گی۔

انہوں نے بھارتی اداکار کو باور کروایا کہ ہم تو کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا الزام برداشت کرتے آئے ہیں اور ہمیشہ ہی اس کی مذمت کی ہے، جس میں پہلگام میں ہونے والا واقعہ بھی شامل ہے۔

Check Also

جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے حالیہ کشیدہ حالات کے تناظر میں بھارتی سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *