کے الیکٹرک1600 میگا واٹ بجلی لی سکتی ہےتاکہ صارفین کو سستی بجلی مل سکے، سیکریٹری پاور

کے الیکٹرک1600 میگا واٹ بجلی لی سکتی ہے تاکہ صارفین کو سستی بجلی مل سکے، سیکریٹری پاور

کے الیکڑک کا ایک فیڈر بند کرنے سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے، بارش سیزن کے لیے کیا انتظامات کیے گئے، امین الح

سیکریٹری پاور نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اب 1600 میگا واٹ بجلی لی سکتی ہے، مزہد بجلی بھی دی سکتے ہیں تاکہ کے الیکٹرک صارفین کو سستی بجلی مل سکے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک حکام نے بریفنگ دی، ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ 2024 میں اگست کے مہینے کے حوالے سے سوال کیا، جواب دیا گیا کہ لوگوں کی اپنی کوتاہی کی وجہ سے لوگوں کی جانیں گئیں۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ ایک فیڈر بند کرنے سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے، آئندہ بارشوں کے سیزن کے لیے کیا انتظامات کیے گئے۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کراچی میں بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشی گوئی ہے، ہم نے ایمرجنسی سیل بنا رکھا ہے، کنڈوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، جہاں پانی کھڑا ہو تا ہے وہاں انسانی جانوں کو خطرہ ہوتا ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے کل2100 فیڈرز ہیں، 70 فیصد فیڈرز لوڈ شیڈنگ فری ہیں، باقی فیڈرز پر چھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، 95 فیصد کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کا پلان نیپرا میں جمع کرایا ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نے پچھلے سال 30 ارب کا نقصان کیا، جتنا کمایا ہے سسٹم پر لگایا، 40 فیصد نقصانات سے 15 فیصد پر آئے ہیں۔

سیکرٹری پاور نے کہا کہ کے الیکٹرک اب 1600 میگا واٹ بجلی لی سکتی ہے، مزہد بجلی بھی دی سکتے ہیں تاکہ کے الیکٹرک صارفین کو سستی بجلی مل۔سکے۔

Check Also

کنسرٹ میں پرفارمنس کے درمیان افسوسناک حادثہ؛ شائے گل شدید زخمی

ابھرتی ہوئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شائے گل اسلام آباد میں ہونے والے وایک لائیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *