جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد

کراچی:

جناح اسپتال کی گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون بیگ سے 27 لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد ہوا، خاتون اسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج ہے۔ 

ترجمان جناح اسپتال ترجمان جناح اسپتال جہانگیر درانی کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں جبکہ ملنے والی تمام رقم اور دیگر سامان سب وومن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ، خاتون کے بیگ سے ملنے والے سامان میں 27 لاکھ روپے نقد ، 5 لاکھ روپے مالیت کا سیونگ سرٹیفیکٹ ، مکان کے کاغذات ، ساڑھے تین سے چار تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان شامل ہے

Check Also

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *