کراچی: خاتون کو قتل کرکے اس کی بیٹی کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )
منگھوپیر میں پلاٹ کے تنازعے پر خاتون کو قتل کرنے اور اس کی بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
۔گزشتہ روز منگھوپیر میں خاتون کے قتل اور بچی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران 8 سال کی مغوی بچی کو بازیاب کروایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے مقتولہ کی 8 سال کی بیٹی کو اغواء کر لیا تھا۔قتل اور اغواء کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج ہے، گرفتار ملزم کا خاتون کے ساتھ پلاٹ کا تنازع تھا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *