جھنگ: شہریوں کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

جھنگ میں شہریوں نے پاک فضائیہ کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کر دیا۔

جھنگ کے شہریوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہوئے رافیل لڑاکا طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی جیٹ کا ’ہیومن ماڈل‘ یعنی اس کی ایک انسانی تشکیل دی۔

جھنگ کے شہریوں پاک فضائیہ اظہار یکجہتی کیا اور ان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک خصوصی طور پر چین، ترکیہ اور آذربائیجان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا اور پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

جے 10 سی جیٹ کا ’ہیومن ماڈل‘ تیار کرنے کی یہ تقریب گزشتہ روز شورکوٹ میں حضرت سلطان باہو کے مزار پر منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں ہزاروں افراد بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی ہمت کو سراہنے کےلیے جمع ہوئے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *