کھجی گراؤنڈ میں تجاوزات کے معاملےپر میئر کراچی سندھ ہائیکورٹ طلب

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے ضلع وسطی میں کھجی گراؤنڈ میں تجاوزات کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ضلع وسطی میں کھجی گراؤنڈ میں تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر میئر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کا بنارس چورنگی پارک سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

ٹی ایم سی ناظم آباد نے معاملے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جبکہ کے ایم سی نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

ٹی ایم سی کے وکیل عثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھجی گراؤنڈ سے کچرا صاف کردیا گیا ہے۔

آج عدالت نے میئر کراچی کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کےلیے ملتوی کردی۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *