پہلی بار پاسپورٹ پر فخر ہوا، ہمیں دنیا میں عزت مل رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی(پبلک پوسٹ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میں اور ناصر شاہ چین کے دورے پر گئے تھے، پہلی بار مجھے گرین پاسپورٹ پر فخر ہوا، ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو حالیہ غیرملکی دورہ کی تفصیلات بتانا چاہتا ہوں، پانچ روز چین اور ایک روز دبئی میں قیام کیا، چین میں ہماری اچھی ملاقاتیں ہوئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس دفعہ گرین پاسپورٹ پر سفر کرنے کا مزا آیا، دنیا میں بہت عزت ملی، پہلی بار پاسپورٹ پر فخر ہوا، ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے، بھارتیوں کی شکلیں بنی ہوئی تھیں، ہماری فورسز کی وجہ سے پاکستانیوں کا دنیا بھر میں سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پچاس کے قریب ای وی اسٹیشنز بنانے جا رہے ہیں، سندھ بھر میں ہر پچاس کلو میٹر کے بعد ای وی چارجنگ اسٹیشن موجود ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گرین انرجی کی طرف آنا پڑے گا۔ نارمل گاڑیوں کو بھی ای وی پر کنورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ دنیا کی بڑی گاڑیوں کی کمپنیز یہاں پلانٹ لگانے آ رہی ہیں۔ پلانٹ لگنے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور روزگار ملے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ساری گاڑیاں ای وی پر چلی جائیں۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *