کراچی میں المناک حادثہ: ٹرالر کے نیچے سویا شخص ٹائروں تلے آکر جاں بحق

کراچی(پبلک پوسٹ)ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ٹرالر کے نیچے سویا ہوا شخص ٹرالر چلنے کے باعث ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 02 درویش کانٹے کے قریب ٹرالر کے نیچے سوتے ہوئے شخص پر ٹرالر چڑھ گیا جسے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ ثناء اللہ ولد امیر خان کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص ٹرالر کا ڈرائیور تھا اور کسی دوسرے ٹرالر کے نیچے سو رہا تھا کہ مذکورہ ٹرالر کے ڈرائیور نے ٹرالر چلا دیا جس کے باعث متوفی ٹرالر کے ٹائروں تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *