40 من وزنی بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ کتنے میں فروخت ہوا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

40 من وزنی بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ کتنی بڑی قیمت میں فروخت ہوا، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ملک میں عید الاضحیٰ کی آمد ہے اور اس سے قبل تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں جب کہ چوراہوں اور دیگر جگہوں پر بھی بکروں سمیت دیگر قربانی کے جانور فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

اسی طرح گلیوں  اور محلوں میں عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کے رہنے کی جگہ، بچوں کے جانور گھمانے کی آوازیں اور چارہ و دیگر نمائشی اشیا بیچنے والے اسٹال جا بجا نظر آ رہے ہیں۔

تازہ اور حیرت انگیز خبر حیدر آباد سے ہے، جہاں لیاقت کالونی میں ایک 40 من وزنی بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘کے نام سے مشہور ہوا، جسے مویشی کے تاجر شاہ رخ نے فروخت کے لیے پیش کیا۔ اس بیل کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی اور حیرت انگیز طور پر یہ سودا طے پا گیا۔

رخصتی کی تقریب

بیل کی رخصتی کے موقع پر شاہ رخ نے ایک پنڈال سجایا، جہاں خریدار اور ان کے ہمراہ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی گئی۔ مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کی گئی۔

عوام کی دلچسپی

’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘بیل کو دیکھنے کے لیے شہری دُور دُور سے آ رہے تھے اور  بیل اس کے ساتھ سیلفیاں بنا کر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔ یہ بیل عید الاضحیٰ کے موقع پر عوامی توجہ کا مرکز بن  چکا تھا، جسے سوشل  میڈیا پر بھی شہرت ملی۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *