ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے پاکستان میں ہیٹ ویو آنے کی وجہ بتادی

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچانک 4 سے 5 ڈگری درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ درجۂ حرارت میں کمی کےلیے شجر کاری اور اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی اس شدت کی پیش گوئی نہیں تھی، آندھی اور بارش سے 110 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں، درجۂ حرارت میں کمی کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *